ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسرائیلی وزیر اعظم نتین یاہو کو لگا بڑا جھٹکا ، پارلیمنٹ نے چھین لیا یہ اہم اور خاص اختیار

اسرائیلی وزیر اعظم نتین یاہو کو لگا بڑا جھٹکا ، پارلیمنٹ نے چھین لیا یہ اہم اور خاص اختیار

Thu, 19 Jul 2018 12:27:04    S.O. News Service

تل ابیب ،19جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)تل ابیب پارلیمنٹ کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم کو دیئے گئے جنگی اختیارات واپس لے لیے گئے ہیں ، جس کے بعد اب پوری سیکورٹی کونسل جنگ کا فیصلہ کرے گی۔ یہ فیصلہ دوسری بار ہوا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم سے جنگی اختیارات واپس لے لئے گئے ہیں۔ پارلیمنٹ میں اختیار پر نظر ثانی اور ترامیم بھی کی گئیں۔

اس حوالے سے پارلیمنٹ میں نیا قانون منظور کیا گیا ، جس کے تحت اب پوری سیکورٹی کونسل جنگ کا فیصلہ کرے گی۔ اسرائیل کے اخبار کے مطابق اکثریتی ارکان نے نئے وضع کردہ قانون کی حمایت میں ووٹ ڈالے۔ واضح رہے اپریل میں پارلیمنٹ نے وزیر اعظم اور وزیر دفاع کو اعلان جنگ کا اختیار دیا تھا۔


Share: